29 اکتوبر 2017 - 11:32
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کی یوکیا آمانو سے ملاقات

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے تہران میں ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے تہران میں ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں تازہ ترین صورتحال اور امریکہ کی طرف سے مشرکہ ایٹمی معاہدے پر عمل نہ کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ یوکیا آمانو کل رات تہران پہنچے جہاں وہ آج ایران کے اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

.......

/169